ابر برسا ہے تیری یاد میں رونے کے لئے
نقش سارے تیری یاد کے دھونے کے لئے
رسمِ الفت کے تقاضوں کو نبھایا بھی مگر
موت درکار ہے شائد تیرا ہونے کے لئے
ایک مدت سے جو بنجر ہوئی رہتی ہیں
نام کافی ہے تیرا آنکھیں بھگونے کے لئے
جام کے جام سرِ شام لنڈھا دیتا ہوں
اور ہے چارہ کہاں تجھ میں سمونے کے لئے
کیا ضروری ہے کہ دشمن ہی کوئی جال بنیں
یار کیا کم ہیں میری کشتی ڈبونے کے لئے
خون شامل ہے محبت کی کہانی میں مرا
اور کیا رنگ بھروں لفظ پرونے کے لئے
محمد عبداللہ
boht alaaw ghazal hai yar.... sach mai mza aya parh kar
جواب دیںحذف کریںلنڈھا ... ?? ye kya lafz hai لنڈھا
جواب دیںحذف کریں